مصر میں فوجی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی

بم دھماکا سینا کے شورش زدہ مشرقی علاقے میں فوجی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے ہوا،حکام


AFP October 19, 2014
مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد صحرائے سینا میں متعدد بارفوجی و پولیس اہلکاروں کونشانہ بنایا جاچکا ہے۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

مصر کے جزیرہ نما صحرائے سینا میں روڈ کنارے نصب بم پھٹنے سے 7 مصری فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکا سینا کے شورش زدہ مشرقی علاقے میں فوجی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 7اہلکار ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جب دھماکے کے نتیجے میں فوجی گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، سیکیورٹی اور ریسکیو کی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ فوج کی جانب سے محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد شدت پسندوں کی جانب سے صحرائے سینا میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کو متعدد بار دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاچکا ہے جس میں کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں