کراچی میں سپرہائی وے پر ٹریفک حادثہ 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی

کراچی سے حیدرآباد جانے والی مسافر کوچ ٹائر پھٹنے کے بعد تیز رفتاری کے باعث دوسری سڑک پر آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔


ویب ڈیسک October 19, 2014
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو نجی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر کراچی سے حیدرآباد جانے والی کوچ کا ٹائر پھٹنے سے تیز رفتاری کے باعث دوسری سڑک پر حیدر آباد سے کراچی آنے والی ایک کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ کوچ کے 15 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے باعث سپر ہائی کے دونوں اطراف ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی تاہم موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں