دھرنے والوں کو ایجنڈا اور فنڈز یورپ نے دیے ہیں فضل الرحمن
ہمارے اکا برین نے باطل قوتوں اور سامراج کیخلاف بڑی جدوجہد کی ہے اور ہم ان کی جدوجہد کو جاری رکھے ہو ئے ہیں،فضل الرحمان
ISLAMABAD:
جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کا قبلہ یورپ اور ایجنڈا بھی انہی کا ہے اور فنڈز بھی انھوں نے دیے ہیں، مادر پدر آزاد معاشرہ بنانے اوردینی مدارس کوختم کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن یہ سازشیں ناکام ہوں گی۔
لاہور میں مولانا رشید احمد گنگوہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ ہمارے اکا برین نے باطل قوتوں اور سامراج کیخلاف بڑی جدوجہد کی ہے اور ہم ان کی جدوجہد کو جاری رکھے ہو ئے ہیں۔ سازش کا ابتدائی مر حلہ ہم نے ناکام بنادیا ہے، دھرنے والے اب سوچ رہے ہیں کہ ان کو کوئی اٹھائے لیکن یہ ناکام ہو کرخود ہی جائیں گے ۔