خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرائی جائے سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک ماہ میں اقدامات کریں، جسٹس ناصر الملک


ویب ڈیسک October 20, 2014
الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات سے ایک ماہ میں اقدامات کریں، جسٹس ناصر الملک فوٹو: فائل

SUKKUR:

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کی سربراہی 3 رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اکرم شیخ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت سندھ اور وفاق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق قانون سازی کا بل آج اسمبلیوں میں پیش کیا جائے گا جس کی منظوری کے بعد حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا جائے گا۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ صوبوں کی حلقہ بندیاں 45 روز میں کرانا ممکن نہیں اس لئے عدالت پہلے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کرے تاہم عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن اور خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات سے متعلق اقدامات کر کے رپورٹ ایک ماہ میں جمع کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |