سپریم کورٹ نے او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت دے دی

حصص کی فروخت ان کمپنیوں کو کی جائے جو سب سے زیادہ بولیاں لگائے، عدالت نے عبوری حکم جاری کردیا

حصص کی فروخت ان کمپنیوں کو کی جائے جو سب سے زیادہ بولیاں لگائے، عدالت نے عبوری حکم جاری کردیا. فوٹو؛ فائل


سپریم کورٹ نے حکومت کو او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی کی نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر اعلی عدالت نے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حکومت کو او جی ڈی سی ایل کے حصص فروخت کرنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا کہ حصص کی فروخت ان کمپنیوں کو کی جائے جو سب سے زیادہ بولیاں لگائے جبکہ اس حوالے سے حصص خریدنے میں دلچسپی رکھنے والی متعلقہ کمپنیز کو عدالتی احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ عدالت نے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔
Load Next Story