ہمایوں سعید تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں زخمی
ہمایوں سعید بینکاک میں فلم کی شوٹنگ کیلئے اچھی لوکیشن تلاش کررہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی ایک ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرا گئی۔
پاکستانی اداکار اور فلم ڈائریکٹر ہمایوں سعید تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
ہمایوں سعید اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے ٹیم کے ہمراہ تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں اچھی لوکیشن تلاش کررہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی ایک ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کی ٹیم کے افراد زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر طبی امداد کےلئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
ہمایوں سعید آج کل اپنی نئی آنے والی فلم "ملک" پر کام کررہے جس میں وہ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین کا کردار ادا کریں گے۔ حال ہی میں اس فلم کا 3 منٹ کا ایک ٹریلر بھی ریلیز ہوا ہے جس میں میں ہمایوں سعید کی پرفارمنس کو فلم بینوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔