پنجاب اسمبلی کے 57 ارکان کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل ہوگئی ہے اس لئے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکتے


ویب ڈیسک October 20, 2014
الیکشن کمیشن کے حکم تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 57 ارکان کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارکان اسمبلی جب پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے تو ان میں سے 57 ارکان کو اسمبلی ہال میں جانے سے روک دیا گیا۔ اسمبلی کے عملے کا کہنا تھا کہ ان ارکان نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثوں کی سالانہ تفصیلات جمع نہیں کرائیں جس کی وجہ سے ان کی رکنیت معطل کردی گئی ہے، قانون کی رو سے الیکشن کمیشن کے حکم تک وہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان کو 15 ستمبر تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی گئی تھی تاہم تفصیلات جمع کرانے کے بعد ان کی رکنیت بحال کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں