کراچی دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے چیف جسٹس

اسلام امن کا مذہب ہے اور دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، چیف جسٹس

اسلام امن کا مذہب ہے اور دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے اور دہشت گرد شہریوں کی جان ومال کےلیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔


انسداد دہشت گردی کے حوالے سےمنعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے پورے ملک کو اپنے لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور آج ملک کا کوئی بھی حصہ محفوظ نہیں ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ لوگوں کو سستا اور فوری انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story