سونا پہلی بار 63000 روپے تولہ ہو گیا

تولہ سونا 500 روپے مہنگا، 10 گرام قیمت بھی 429 روپے اضافے سے ریکارڈ 54 ہزار ہو گئی


Business Desk/Business Reporter September 29, 2012
تولہ سونا 500 روپے مہنگا، 10 گرام قیمت بھی 429 روپے اضافے سے ریکارڈ 54 ہزار ہو گئی۔ ڈزائن: اسد سلیم

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28 ڈالر کے اضافے سے 1780 ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

بین الاقوامی ماہرین کے مطابق اسپین سے متعلق خدشات زائل ہونے اور چینی مرکزی بینک کی جانب سے 8 روزہ سرکاری تعطیلات سے قبل بینکاری نظام کو 58 ارب ڈالر کے سرمائے کی فراہمی کے باعث سرمایہ کاری رجحان میں اضافے کے نتیجے میں رواں ہفتے سونا 1800 ڈالر فی اونس کی نفسیاتی حد عبور کر سکتا ہے۔

رواں سال اب تک سونے کی قیمتوں میں 14 فیصد اضافہ ہو چکا ہے، یورو کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث یورپ میں بھی سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح 1380.28 یورو فی اونس پر پہنچ گئیں۔

تاہم بعد میں یہ 4.28 یورو کی کمی سے 1376 یورو فی اونس ہوگئیں۔ علاوہ ازیں جمعہ کو چاندی کی عالمی قیمت بھی 15 سینٹ کے اضافے سے 34.79/34.84 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب500 روپے اور 429 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

جس کے نتیجے میں تولہ بڑھ کرپہلی بار 63ہزار اور دس گرام 54ہزار روپے کی بلند سطح تک پہنچ گئی، اسی طرح چاندی کی تولہ قیمت25 روپے کے اضافے سے 1170 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 21.43 روپے کے اضافے سے 1002.85 روپے ہو گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں