کراچی میں پولیس افسر کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کا اعتراف جرم

ملزم نے دوران تفتیش ایچ ایچ او غضنفر کاظمی سمیت متعدد پولیس اہلکاروں پر حملوں کا بھی اعتراف کیا، پولیس


ویب ڈیسک October 21, 2014
غضنطفر کاظمی کو باقاعدہ ریکی کر کے اس وقت قتل کیا جب وہ اپنے گھر جا رہے تھے، ملزم کا اعتراف۔ فوٹو: فائل

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او پریڈی غضنفرکاظمی کے قتل میں ملوث ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نبی نخش پولیس نے گلبرگ سے 3 روز قبل منشیات کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش عباس آفریدی کے بھائی عرفان آفریدی کو حراست میں لیا اور دوران تفتیش ملزم نے ایس ایچ او پریڈی غضنفر کاظمی سمیت متعدد پولیس اہلکاروں پر قاتلہ حملوں کا اعتراف کیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے باقاعدہ ریکی کر کے ایس ایچ او پریڈی کو اس وقت قتل کیا جب وہ اپنے گھر جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ ملزم ایس ایچ او پریڈی غضنفر کاظمی کو 3 ماہ قبل ڈیوٹی سے گارڈن ہیڈ کوارٹر میں واقع اپنی رہائش گاہ جاتے ہوئے ٹٓارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ایس ایچ اور غضنفر کاظمی نے کراچی آپریشن میں حصہ لیا تھا اور قتل سے 2 روز قبل منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا تھا، گرفتار ملزم کے بھائی عباس آفریدی نے غضنفر کاظمی کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں