اسپیکر سندھ اسمبلی کی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں مفاہمت کیلئے ثالثی کی پیشکش
کوشش ہوگی کہ ایم کیوایم سندھ امسبلی میں اپوزیشن بنچوں پرنہ جائے، آغا سراج درانی
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مفاہمت کے لئے ثالثی کی پیشکش کردی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ جب بھی غلط فہمی ہو تو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہئے، غلط فہمیاں دونوں جانب ہوسکتی ہیں، اگر دونوں بیٹھ کر ایک دوسرے کواپنی شکایات بتائیں گے تو ہی اسے دور کیا جاسکتا ہے۔ ہمیں سندھ میں رہنا ہے اور اس کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہے، اگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم چاہیں تو وہ دونوں جماعتوں کے درمیان ثالثی کے لئے تیار ہیں۔
آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی کارروائی میں غیر جانبداری ہونی چاہئے، ایم کیو ایم کی جانب سے انہیں اپوزیشن بینچیں مختص کرنے سے متعلق درخواست دی گئی ہے جس پر قواعد کے مطابق فیصلہ ہوگا تاہم ان کی کوشش ہوگی کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں نہ جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون سازی اور صوبے کی فلاح کے لئے کئے گئے فیصلوں میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے درمیان اتفاق ہونا چاہئے، سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیمی بل 2014 منظور کرلیا گیا ہے اگر اس میں مزید ترمیم کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی کی جاسکتی ہے۔