بھارت کی بالادستی کسی صورت قبول نہیں کریں گے سرتاج عزیز

پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت کو اس پر کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے، مشیر خارجہ


ویب ڈیسک October 21, 2014
بھارتی وزیراعظم اپنی شرائط پر پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے چاہتے ہیں، سرتاج عزیز فوٹو:فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ ہم بھارت کی بالادستی کسی قیمت پر قبول نہیں کی جائے گی اوراپنے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستانہ تعلقات نہیں تاہم پاکستان تعلقات کو معمول پر لانے کی پوری کوشش کرے گا کیونکہ دونوں ملک اس وقت کشیدگی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ بھارت کو جلد ہی اس بات کا احساس ہوجائے گا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی سے بین الاقوامی سطح پراس کی ساکھ خراب ہوئی ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم اپنی شرائط پر پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے چاہتے ہیں جو حکومت اور قوم کے لئے قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی ہم بھارت کا یہ اصرار ماننے کے لئے تیار ہیں کہ پاکستان کشمیر کو بھول جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بھارتی بالادستی کو قبول نہیں کریں گے اوراپنے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بھارت کو اس سلسلے میں کسی شک و شبے میں نہیں رہنا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں