وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقاتملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن وامان اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔ فوٹو : فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان،وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر برائے ہاوٴسنگ اکرم خان درانی اور گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب خان عباسی بھی موجود تھے۔ اس موقع ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا میں امن وامان اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی۔
Load Next Story