بھارت نے دورہ ادھورا چھوڑنے پر ویسٹ انڈیز کے ساتھ تمام دو طرفہ سیریز معطل کردیں

بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے بھی غور شروع کردیا۔


ویب ڈیسک October 21, 2014
بی سی سی آئی نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے بھی غور شروع کردیا۔ فوٹو؛فائل

لاہور:

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ادھورا چھوڑنے پر تمام دوطرفہ سیریز معطل کردیں۔


بی سی سی آئی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ آئندہ فیوچر ٹور پروگرام میں طے شدہ تمام دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی جائیں گی جبکہ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے بھی غور شروع کردیا۔ بھارتی بورڈ نے ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ادھورا چھوڑنے پر ہونے والے نقصان کی تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے مختصر نوٹس پر دورہ بھارت قبول کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔


بی سی سی آئی نے اعلان کیا کہ سری لنکا کے دورہ بھارت میں 5 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جبکہ تمام میچز الگ الگ گراؤنڈ حیدرآباد، کولکتہ، احمد آباد، رانچی اور کٹک میں ہوں گے تاہم اس حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |