آسٹریلیا کو شکست دینے کیلئے ہر کھلاڑی کو 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی مصباح الحق

دبئی کی وکٹ دیگر وکٹوں سے مختلف ہے، اسپنر کا کردار اہم ہو گا، کپتان قومی کرکٹ ٹیم

جس طرح سے جونیئرز نے آسٹریلیا کو شکست دی تو یہ ہمارے لئے ایک اچھی مثال ہے، مصباح الحق۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آّسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کو 100 فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اگر سینئر کھلاڑی پر فارم نہ کریں تو ٹیم کی کارکردگی پر بڑٓا فرق پڑتا ہے، دبئی کی وکٹ دیگر وکٹوں سے مختلف ہے اور گیند بھی بلے پر آر ہی ہے، آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فارم میں واپسی کے لئے پر امید ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف اسپنر کو اپنی کارکردگی دکھانا ہو گی کیونکہ دبئی کی وکٹ اسپنز کے لئے سازگار ہے، تمام کھلاڑیون کی کارکردگی سے مطمئن ہوں اور ٹسیٹ سیریز میں آسٹریلیا کو شکست دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔


مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف ''اے ٹیم'' کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے جونیئرز نے آسٹریلیا کو شکست دی تو یہ ہمارے لئے ایک اچھی مثال ہے، اگر ہم بھی اسی جذبے کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترے تو ہم بھی آسٹریلیا کو شکست دے دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی گرین شرٹس کو کینگروز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story