وزیراعظم نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سمری مسترد کردی

نیپرا نے بجلی کی قیمت فی یونٹ 13.8 روپے کرنے کی تجویز دی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا، ترجمان وزیراعظم ہاؤس


ویب ڈیسک October 21, 2014
وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کا موجودہ ٹیرف ہی برقراررکھنے کا حکم دیا،ترجمان وزیراعظم ہاؤس فوٹو:فائل

حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کرتے ہوئے موجودہ ٹیرف کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق نیپرا کی جانب نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی جسے وزیراعظم نوازشریف نے مسترد کرتے ہوئے بجلی کی موجودہ قیمت کو برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت فی یونٹ 13.8 روپے کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے موجودہ ٹیرف 11.52 روپے فی یونٹ پر ہی برقرار رکھنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی گھریلو صارفین اور زرعی شعبے کے لیے سبسڈی بھی برقرار رکھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |