پہلی اسپائنل کارڈ سرجری کے بدولت مکمل طور پر مفلوج شخص اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا

ڈیرک فیڈیکا 4 سال قبل قاتلانہ حملے میں چاقو کےوار سے زخمی ہوگیا اور یہ زخم اس کی ریڑھ کی ہڈی کی معذوری کا باعث بن گیا


ویب ڈیسک October 21, 2014
آپریشن کے نتائج تاریخی ہیں تاہم اس تیکنیک میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے، ڈاکٹرز۔

ISLAMABAD: جدید ٹیکنالوجی نے جہاں زندگی کو پر آسائش بنادیا ہے تو وہیں میڈیکل کی دنیا میں ایک بھر پور انقلاب برپا کردیا ہے جس کی بدولت زندگی کی خوشیوں اور تازگی سے محروم لوگوں میں دوبارہ زندگی کی امید کے چراغ روش کردیئے ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا پولینڈ میں جہاں مایوسی کے بسترپر لیٹا معذورشخص اسی ٹیکنالوچی کی وجہ سے اپنے پیروں پر کھڑ ا ہوگیا۔

بلغاریہ کا 38 سالہ شخص ڈیرک فیڈیکا 4 سال قبل ایک قاتلانہ حملے میں چاقو کےوار سے زخمی ہوگیا اور یہ زخم اس کی ریڑھ کی ہڈی کی معذوری کا باعث بن گیا اور یوں وہ بستر پر لیٹ گیا اور مایوسی نے اس کی زندگی تاریک کردی، اس کے جسم کے معذور حصے کے خلیوں نے کام کرنا چھوڑدیا۔ ڈاکٹروں نے ڈیرک کی سرجری یعنی سیل ٹرانسپلانٹ کا فیصلہ کیا جو کہ اس طرح کی معذوری کا دنیا کا پہلا انسانی آپریشن تھا اوریہ آپریشن پولینڈ میں برطانوی سائنسدانوں کے تعاون سے کیا گیا، اس طرح اس وقت اسپائنل کارڈ نروز کی سرجری میں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی جب ڈیرک نے آپریشن کے بعد فریم کی مدد سے پہلا قدم اٹھایا۔

اس آپریشن کے لیے نروز اسپورٹنگ سیل کو ڈیرک کی ناک سے حاصل کیا گیا جس کی بدولت اس کے ٹوٹے ٹشوز دوبارہ کام کرنے لگے، پولینڈ میں دنیا کےممتاز ترین اسپائنل کارڈ کے ماہرین نے آپریشن میں حصہ لیا جس میں ناک سے حاصل کئے گئے ''آل فیکٹری این شیتھینگ سیلز'' (او ای سیز) کو ریڑھ کی ہڈی میں منتقل کیا گیا، اس طریقہ کار کی بدولت ٹوٹے ہوئے سیل کو دوبارہ کام کے قابل بنا دیا گیا، جس سے سونگھنے والے پیغامات آل فیکٹری بلب سے ہوتے ہوئے فوربرین تک پہنچے جنہوں نے اسپائنل کارڈ کو تلاش کیا جس کی بدولت 'نروز فائبر' میں پھر سے بڑھنے اور جڑنے کا عمل شروع ہوگیا، یہ وہ عمل تھا جو اس سے قبل ناممکن سمھجا جاتا تھا لیکن اب نہ صرف ممکن ہوگیا بلکہ اس کی کامیابی بھی عمل میں آگئی۔

آپریشن کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگرچہ ڈیرک کا قدم اٹھانا طبی دنیا میں ایک بڑا بریک تھرو ہے جب کہ اس تیکنیک کے بانی لندن کالج آف نیورولوجی کے پروفیسر جعفری ریس مین کا کہنا تھا کہ آپریشن کے نتائج تاریخی ہیں تاہم اس تیکنیک میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے اور یوں ریڈھ کی ہڈی کی معذوری سے مایوس لوگوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں