باجوڑایجنسی میں انسداد پولیوٹیم کی گاڑی کےقریب دھماکےسے 2 لیویزاہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی
دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ماموند میں انسداد پولیو ٹیم کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈبر میں انسداد پولیو مہم میں مصروف رضاکاروں کی ٹیم اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی تھی کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور 2 لیویز اہلکار اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
زخمی اہلکاروں اور ڈرائیور کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن شروع کررکھا ہے تاہم اب تک کسی بھی مشتبہ شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔