سچے پیار کا بے چینی سے انتظار ہے جب ملا اپنا لوں گی پرینتی چوپڑا
ان اداکاراؤں میں سے نہیں ہوں جو کہتی ہیں کہ ہمارے پاس پیار کے لئے وقت نہیں، بالی ووڈ اداکارہ
SUKKUR:
بالی ووڈ اداکارہ پرینتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں ان اداکاراؤں میں سے نہیں ہوں جو کہتی ہیں کہ ہمارے پاس پیار کے لئے وقت نہیں ہے سچے پیار کا انتظار ہے جب بھی ملا تو اسے اپنا لوں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ مجھے شروع سے ہی سالگرہ بنانا بہت پسند ہے اور میں اپنی سالگرہ سے پہلے دنوں اور ہفتوں کا حساب رکھتی ہوں اور اگر فیملی اور قریبی دوستوں میں سے کوئی میری سالگرہ بھول جاتا ہے تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے لئے بھی ایک کار خریدی اور ایک کار اپنے والدین کو بھی تحفے میں دی۔
پرینتی چوپڑا نے کہا کہ ایسا ہرگز نہیں چاہتی کہ مجھے پیار نہ ہو بلکہ میں اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی پر پورا یقین رکھتی ہوں اور دونوں کو متوازی لے کر چلنا چاہتی ہوں تاہم میں ان اداکاراؤں میں سے نہیں ہوں جو کہتی ہیں کہ ہمارے پاس پیار کے لئے وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیار کے لئے پوری طرح تیار ہوں اور جب بھی سچا پیار ملا تو اپنا لوں گی۔