ورلڈ کپ کے دوران وکٹ لینے کے بعد کرس گیل کا ڈانس یو ٹیوب پر مشہور ہوگیا

پارٹ ٹائم سلو بولر کی انٹرنیٹ پر موجود ویڈیو کو اب تک 292 ملین مرتبہ سے زائد دیکھا جاچکا ہے.

پارٹ ٹائم سلو بولر کی انٹرنیٹ پر موجود ویڈیو کو اب تک 292 ملین مرتبہ سے زائد دیکھا جاچکا ہے. فوٹو: رائٹرز

ویسٹ انڈین آل رائونڈر کرس گیل کا ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں وکٹیں ملنے پر کیا جانے والا ڈانس یوٹیوب پر مشہور ہوگیا۔


پارٹ ٹائم سلو بولر کی انٹرنیٹ پر موجود ویڈیو کو اب تک 292 ملین مرتبہ سے زائد دیکھا جاچکا ہے، گیل نے آئرلینڈ کیخلاف میچ میں وکٹ لینے پر پہلی مرتبہ یہ ڈانس کیا تھا۔

پھر انگلینڈ سے سپر ایٹ مقابلے میں اپنے پہلے اوور میں جیمی بیئر اسٹو کی وکٹ لینے پر اسے دہرایا تھا، کرس گیل نے اپنے پرستاروں سے وعدہ کیاکہ وہ ایونٹ کے دیگر میچز میں بھی یہ منفرد رقص کریں گے۔
Load Next Story