سلو میاں اور مسٹر پرفیکٹ بھارتی وزیراعظم کی دعوت پرصفائی مہم پر نکل آئے

سلمان خان نے ممبئی کی سڑک پر جھاڑو دی اور دیواروں کو پر چونا بھی لگایا۔


ویب ڈیسک October 22, 2014
سلمان خان نے ممبئی کی سڑک پر جھاڑو دی اور دیواروں کو پر چونا بھی لگایا۔ ، فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کو صاف ستھرا کرنے کی مہم شروع کررکھی ہے جس پر بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والی شخصیات چھاڑو پکڑے باہر نکل آئے لیکن اب ان کی حمایت میں بالی ووڈ کے ستاروں نے بھی جھاڑو پکڑ لی ہے جن میں سلو میاں اور عامر خان بھی شامل ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے آئندہ 5 برسوں میں بھارت کو گندگی سے پاک کرنے کے لئے ''سواچ بھارت'' نامی مہم شروع کررکھی ہے، جس میں شرکت کے لئے انہوں نے سلو میاں کو بھی دعوت دی، دعوت کی دیر تھی کہ سلمان خان نے جھاڑو ہاتھ میں اٹھالیا اور نکل پڑے شہر کا کچرا اٹھانے، اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کی فلاحی تنظیم اس مہم کی ملک حمایت کرتے ہیں اور ملک کو گندگی سے 100 فی صد پاک کرنے کے لئے بھرپور کام کریں گے۔

سماجی مسائل پر آواز اٹھانے والے عامر خان نے سلمان خان کی جھاڑو تو نہیں تھامی مگر انہوں نے اس کی مکمل حمایت ضرور کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گندگی ہمارے ملک کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور نریندر مودی کی یہ مہم پورے بھارت کی آواز ہے کیونکہ اس کا براہ راست تعلق ہماری صحت سے ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور عامر خان کے علاوہ پریانکا چوپڑا ، کمل ہسن ، فریڈا پنٹو، دیا مرزا اور سبھاش گھئی جیسی فلمی شخصیات نے بھی مودی کی صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں