تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی آج ہرصورت نکالی جائیگی مفتی منیب

ریلی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ، تبت سینٹر فلائی اوور پر قائدین خطاب کریں گے.

ریلی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی ، تبت سینٹر فلائی اوور پر قائدین خطاب کریں گے۔ فوٹو: فائل

مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن و دیگر قائدین اہلسنّت ریحان امجد نعمانی، قاضی احمد نورانی اور شبیرابوطالب نے حکومت کی جانب سے تین دن کیلیے جلسے و جلوس پر پابندی کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اہلسنت و جماعت کے تحت آج (ہفتہ کو) ہر صورت صبح10بجے پرانی نمائش سے تبت سینٹر تک تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی نکالی جائے گی اور راستے کی کوئی پابندی برداشت نہیں کی جائے گی۔


انھوں نے کہا کہ ہم نے پرامن طریقے سے ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، تبت سینٹر فلائی اوور پر قائدین خطاب کرینگے، مفتی منیب الرحمن نے عاشقان رسول سے اپیل کی ہے کہ وہ عظیم الشان ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔
Load Next Story