جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان گریم اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کا امکان رد کر دیا

پروٹیز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہوں۔


Sports Desk September 29, 2012
پروٹیز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہوں۔. فوٹو روٹرز

جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان گریم اسمتھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے امکان کو ردکردیا۔

ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ انگلش کائونٹی سرے کی جانب سے پُرکشش آفر کے بعد شائد وہ پروٹیز کی نمائندگی سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسمتھ نے کہا مجھے تواتر سے کرکٹ کھیلنے کے مواقع ملتے ہیں اور میں ان پر غور بھی کرتا رہتا ہوں، البتہ میں پروٹیز کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں