ایوب کھوسہ ’’021‘‘ میں بہترین پرفارمنس پر متعدد فلموں میں کاسٹ

ان دنوں نئی فلموں ’’یلغار‘‘ اور’’ ریوینج آف ورتھلیس‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں

فلم میکنگ میں نوجوانوں کا آنا خوش آئند، انڈسٹری کی حالت بہتر ہوگئی، گفتگو۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے ورسٹائل اداکار ایوب کھوسہ کوسلور اسکرین راس آگئی۔


ٹی وی پر برسوں سے راج کرنیوالے ایوب کھوسہ کو ''021 '' میں بہترین پرفارمنس کے بعد متعدد نئی فلموں میں اہم کرداروں میں سائن کرلیا گیا ہے جب کہ دو پراجیکٹس کی ان دنوں شمالی علاقہ جات میں شوٹنگ جاری ہے۔ جب اس سلسلہ میں ایوب کھوسہ سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پاکستان میں جدید فلمسازی کاعمل جاری ہے''O21 '' نے سینما گھروں میں زبردست بزنس کیا ہے بلکہ ابھی بھی فلم بینوں کی کثیر تعداد سینما گھروں کا رخ کررہی ہے۔ جہاں تک بات میری فلمی اننگز کی ہے تو میں اس وقت دوفلموں''یلغار'' اور'' ریوینج آف ورتھلیس'' کی شوٹنگ میں مصروف ہوں' ایک فلم جمال شاہ بنارہے ہیں جب کہ دوسری فلم ڈاکٹرحسن کی ہے۔

دونوں ہی فلمیں موضوع اور معیارکے اعتبارسے جدید سینما اوربین الاقوامی مارکیٹ کومدنظررکھتے ہوئے بنائی جارہی ہے۔ فلم میں میرے ساتھ بہت سے ورسٹائل فنکار اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ایوب کھوسہ نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں باصلاحیت نواجوان فلم میکنگ کررہے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔ دنیا میں صرف وہی شعبے ترقی کرپاتے ہیں جہاں نوجوانوں کوکام کرنے کے بہترمواقع میسر آتے ہیں۔ پاکستان فلم انڈسٹری گزشتہ دودہائیوں سے شدید بحران سے دوچار تھی لیکن اب یہاں پر صورتحال تیزی کے ساتھ بدل رہی ہے اور آنیوالے چند برسوں میں پاکستانی فلم کی مارکیٹ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشترممالک ہونگے۔
Load Next Story