اے این ایف کا بندرگاہ پر چھاپہ کنٹینر سے 50 کروڑ کی ہیروئن برآمد

45 کلو ہیروئن کیپسولوں میں ڈال کر جوس کے ڈبے میں چھپائی گئی

براؤن ہیروئن ملائشیا اسمگل کی جارہی تھی، گرفتار ملزم سے تفتیش شروع۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے بندرگاہ سے ہیروئن ملائیشیا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 45 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔


کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار کیا گیا ہے، بندرگاہ سے برآمد کی جانے والی ہیروئن کی مالیت عالمی مارکیٹ میں 50 لاکھ ڈالر پاکستانی کرنسی میں 50 کروڑ روپے ہے، تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے خفیہ اطلاع پر بندرگاہ پر پڑے کنٹینر سے 45 کلو اعلیٰ معیار کی برائون ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق برآمدہ ہیروئن خصوصی طور پر تیار کیے جانے والے بڑے کیپسولوں میں ڈال کر نجی کمپنی کے جوس کے ڈبے میں مہارت سے چھپائی گئی تھی،ہیروئن ملائشیا اسمگل کی جارہی تھی، گرفتار ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھ کر اس سے تفتیش کی جا رہی ہے ہیروئن کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story