گستاخانہ فلم کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتوں کااحتجاج جاری

گستاخانہ فلم كے خلاف روحاني جماعت كي جانب سے پريس كلب كے سامنے احتجاجي مظاہرہ كيا جا رہا ہے۔


Numainda Express September 29, 2012
گستاخانہ فلم كے خلاف روحاني جماعت كي جانب سے پريس كلب كے سامنے احتجاجي مظاہرہ كيا جا رہا ہے۔ فوٹو : شاہد علی / ایکسپریس

حیدرآباد میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعۃ الدعوۃ نے سندھ بھر میں حرمت رسولؐ کانفرنسیں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے،روحانی طلبہ جماعت پاکستان کی جانب سے اولڈکیمپس سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

جس کے شرکا بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور وہ گستاخانہ فلم کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے تھے، مظاہرین سے محمد کاشف، محمد ثاقب و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ فلم سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح اور دل آزاری ہوئی ہے۔

مسلمانوں کے لیے رسولؐ کی محبت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں اور وہ ناموس رسالت ؐ کیلیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے،انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک میں موجود مغربی سفارتخانوں کو بند کر کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے۔

جمعیت علمائے اسلام (س) کے تحت جمعہ کو یوم احتجاج منایا گیا اور شہر بھر کی مساجد کے باہر احتجاجی اجتماعات منعقد ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں