سندھ کی تقسیم کے مطالبے پرقومی عوامی تحریک کی اندرون سندھ جزوی ہڑتال

نوشہرو فیروز،دادو، پڈعیدن، سکھر، جیکب آباد،عمرکوٹ، میرپورخاص اور اضلاع میں دکانیں بند اورسڑکوں پرٹریفک معمول سے کم ہے


ویب ڈیسک October 23, 2014
حیدرآباد اور نوابشاہ میں بھی جزوہ ہڑتال جاری ہے جہاں بعض علاقوں میں دکانیں کھلی ہیں. فوٹو؛فائل

سندھ میں صوبوں کے قیام کے مطالبے پر قومی عوامی تحریک کی جانب سے اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں صوبوں کےقیام کےمطالبےکےخلاف قومی عوامی تحریک کی اپیل پرنوشہرو فیروز،دادو، پڈعیدن، جیکب آباد،عمر کوٹ، کنری اور سجاول سمیت دیگراضلاع میں ہڑتال جاری ہے جبکہ دکانیں اور پیٹرول پمپ بند اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔ اسی طرح حیدرآباد،نوابشاہ،سکھر اورمیرپورخاص میں بھی جزوی ہڑتال جاری ہے جہاں بعض علاقوں میں دکانیں کھلی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں قومی عوامی تحریک کے کارکنان نے دکانیں بند کرادیں۔ حیدرآباد کے نسیم نگر چوک پر کارکنان نے سندھ کی تقسیم کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔


واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ سندھ میں انتظامی بنیاد پر نئے یونٹس بنائے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں