خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی

سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام سے ہے۔


ویب ڈیسک October 23, 2014
سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام سے ہے۔ فوٹو: فائل

تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر اسلام سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی باڑہ کے علاقے سپاہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں