کوئٹہ میں دھماکے اور فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق متعدد زخمی

قمبرانی روڈ پر دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیاگیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک October 23, 2014
دھماکے اور فائرنگ کے زخمیوں کو کوئٹہ کے مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ اے ایف پی

شہر کے مختلف علاقوں میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک گاڑی، موٹر سائیکل اور 3 دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس سے قبل علی الصبح کوئٹہ ہی کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی منڈی کے قریب منی بس پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہزارہ برادی سے تعلق رکھنے والے 8 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور گورنر محمد خان اچکزئی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |