ہرتیک روشن فلم موہن جوڈارو کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

ڈاکٹرز نے بالی ووڈ اداکار کو تین ہفتوں تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔


ویب ڈیسک October 23, 2014
ابھی تک ان کے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ہرتیک روشن کو کس نوعیت کا زخم آیا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن اپنی نئی آنے والی فلم موہن جو ڈارو کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرتیک روشن اپنی نئی آنے والی فلم موہن جو ڈارو کی شوٹنگ کے سلسلے میں اپنے گھر کے جم میں ورزش کر رہے تھے کہ ان کے ہاتھ میں زخم آ گیا جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 3 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب ہرتیک روشن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار کو گزشتہ 2 ہفتوں سے بازو میں درد تھا اور تازہ ترین واقعے نے درد میں مزید اضافہ کر دیا۔ ڈاکٹرز نے رتیک روشن کو تین ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے تاہم ابھی تک ان کے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ انہیں کس نوعیت کا زخم آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |