اسلام آباد دھرنا عمران خان سے مشاورت کے بعد ختم کیا ڈاکٹر طاہرالقادری

عمران خان کے دھرنے سے متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتا وہ دھرنا جاری رکھیں یا ختم کریں یہ ان کی مرضی ہے، سربراہ عوامی تحریک


ویب ڈیسک October 23, 2014
حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس لیے فوری مستعفی ہوجائے، طاہرالقادری، فوٹو:فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا دھرنا عمران خان سے مشاورت کے بعد ختم کیا اور انہیں دھرنا ختم کرنے سے متعلق علم تھا۔

عوامی تحریک کے جلسے کے لیے ایبٹ آباد پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس لیے فوری مستعفی ہوجائے جبکہ دھرنا ختم کرنے سے متعلق عمران خان کو علم تھا اور اس سلسلے میں ان سے ایک ماہ سے مشاورت جاری تھی جس کے بعد ہی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے سے متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتا وہ دھرنا جاری رکھیں یا ختم کریں یہ ان کی اپنی مرضی ہے۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ دھرنے سے لوگوں کی سوچ بدل گئی ہے،عوام نے انقلاب مارچ میں دلچسپی لی جس کے باعث ایبٹ آباد میں بھی انقلاب آچکا ہے اب کل ہری پورمیں دھرنا دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |