کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کے قریب خود کش حملہ 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

خود کش حملے میں مولانا فضل الرحمان کو نشانہ بنایا گیا تاہم ان کی گاڑی بم پروف تھی جس کے باعث وہ محفوظ رہے،پولیس

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا فوٹو:اے ایف پی

LONDON:
شہر آج دھماکوں سے گونج اٹھا جہاں دن کا دوسرا دھماکا جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ حملے میں مولانا فضل الرحمان محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر صابر شہید گراؤنڈ میں جمعیت علمائے اسلام کےتحت مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں جے یوآئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا اورجلسہ ختم ہونے کے بعد جب مولانا فضل الرحمان اپنی گاڑی میں بیٹھ کر جارہے تھے تو اس دوران خود کش حملہ آور نے ان کے قریب آنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی پر مامور افراد جب اسے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے،دھماکے میں مولانا فضل الرحمان محفوظ رہے لیکن ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔


دھماکا اتنا زوردارتھا کہ اس کی آواز دوردورتک سنی گئی،دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور تین دکانیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں،ریسکیو ٹیموں نے فوری طورپر جائے وقوعہ پرپہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کےمطابق خود کش حملے میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم ان کی گاڑی بم پروف تھی جس کے باعث وہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آگیا ہے جہاں آج صبح بھی دھماکا اور فائرنگ کے واقعات ہوئے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوئے۔
Load Next Story