کراچی میں انچولی کے قریب شہریوں نے 2 ٹارگٹ کلرز کو پکڑ لیا پولیس

ملزمان میں سے ایک نام بلال ہے جو حب چوکی کا رہائشی ہےجب کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،پولیس


ویب ڈیسک October 23, 2014
پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی بیان میں قتل کے ارادے سے آنے کا اعتراف کرلیا، فوٹو:فائل

شہریوں نے انچولی کے قریب دو ٹارگٹ کلرز کو پکڑ لیا جنہیں بدترین تشدد کا نشانہ بناکر پولیس کےحوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کراچی کےعلاقے انچولی میں موٹرسائیکل پر سوار دو مبینہ ٹارگٹ کلرز کو عوام نے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،علاقہ مکینوں کے مطابق ملزمان حیدر پکوان ہاؤس کے قریب ٹارگٹ کلنگ کرنے آئے تھے، ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے جن کے پاس پستول بھی تھا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نے نفری موقع پر پہنچ کر ملزمان کو حراست میں لینے کی کوشش کی لیکن عوام کے ہجوم نے ملزمان کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، پولیس کی جانب سے عوام پر لاٹھی چارج کیا گیا اور رینجرز کو طلب کیا گیا جس کے بعد رینجرز نے علاقے میں پہنچ کر ہوائی فائرنگ کی اور انہیں حراست میں لے لیا۔

رینجرز اور پولیس نے ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے، عینی شاہدین کے مطابق ایک ملزم کو ٹانگ میں گولی لگی ہے جب کہ اس سے قبل بھی حیدر پکوان ہاؤس پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجےمیں دکان کا مالک جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ آج ملزمان نے اس کے بیٹوں کو قتل کرنے کی کوشش کی جسے عوام نے ناکام بنادیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ٹارگٹ کلر ہیں جنہوں نے ابتدائی بیان میں حیدر پکوان کے مالک کے بیٹوں کو قتل کرنے کے ارادے سے آنے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان میں سے ایک نام بلال ہے جو حب چوکی کا رہائشی ہے،ملزمان ٹارگٹ کلنگ کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے اور ان کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں