برطانوی شاہی خاندان کی گھریلو اشیا کی حفاظت پرمامور پولیس افسرگرفتار

پولیس افسر اس وقت قید میں ہے جب کہ اسے معطل بھی کردیا گیا ہے،اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس


پولیس افسر اس وقت قید میں ہے جب کہ اسے معطل بھی کردیا گیا ہے،اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس فوٹو:فائل

پولیس نے برطانوی شاہی خاندان کی حفاظت پر مامور ایک پولیس افسر کو شاہی محل کی عمارت میں اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بکنگھم پیلس کے پولیس افسر کوشاہی محل میں موجود اس کے ذاتی لاکر سے اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتارکیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس افسر شاہی خاندان کے کسی فرد کی سیکورٹی پر مامور نہیں تھا بلکہ وہ شاہی محل کی گھریلو اشیا کی نگرانی کرتا تھا جب کہ پولیس افسر کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔