پاکستانی فلموں کی کامیابی نے حوصلہ بڑھا دیا جاوید شیخ

صرف پاکستانی فلموں کی سرپرستی کرنی ہےتاکہ فلم انڈسٹری ماضی کی طرح دنیا بھر میں عوام کی توجہ کامرکز بن جائے،جاوید شیخ


Cultural Reporter October 24, 2014
فلم ’’نامعلوم افراد ‘‘ میں ایسے بھی اداکار ہیں جنھوں نے پہلی مرتبہ کام کیا، جاوید شیخ۔ فوٹو: فائل

فلم اورٹیلی ویژن کے سینئر ادکار جاوید شیخ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلموں کی کامیابی سے حوصلہ بڑھ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید شیخ نے کہا کہ اب ہمیں صرف اور صرف پاکستانی فلموں کی سرپرستی کرنی ہے تاکہ پاکستان کی فلم انڈسٹری ایک بار پھر ماضی کی طرح دنیا میں بھر میں عوام کی توجہ کامرکز بن جائے ' ملک میں آنے والا ٹیلنٹ بہت بہترین ہے، انھوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں سے ثابت کردیا کے انھیں موقع دیا جائے تو وہ اچھا کام کرسکتے ہیں۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ فلم ''نامعلوم افراد'' میں بیشتر وہ فنکار شامل ہیں جنھوں نے پہلی مرتبہ فلم میں کام کیا ہے لیکن انھوں نے اپنی بہترین ادکاری سے کہیں یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ پہلی مرتبہ کام کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں