بورڈ نے ثقلین مشاق سے معاہدے میں توسیع موخر کردی

سعید اجمل کا ٹیسٹ ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، سابق اسپنر


Sports Reporter October 24, 2014
سعید اجمل کو 10نومبر کو انگلینڈ بھجوایا جارہا ہے، رپورٹ آنے کے بعد کرکٹ کمیٹی جائزہ لے گی۔ فوٹو: فائل

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی نے ثقلین مشاق سے معاہدے میں توسیع سعید اجمل کے ایکشن کی رپورٹ آنے تک موخر کردی۔

''دوسرا'' کے موجد کی خدمات ایک ماہ کیلیے حاصل کی گئی تھیں،اس دوران انھوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سعید اجمل کا ایکشن درست کرنے کیلیے کام کیا، چند روز قبل چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ آف اسپنر کے بازو کا خم15ڈگری کی قانونی حد کے قریب آچکا ہے،بدھ کو اطلاعات سامنے آئیں کہ ابھی2 ہفتے مزید کام کی ضرورت ہوگی،گذشتہ روز بورڈ کی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ نجی طورپر ایکشن کا جائزہ لینے کیلیے سعید اجمل کو 10نومبر کو انگلینڈ بھجوایا جارہا ہے، رپورٹ آنے کے بعد کرکٹ کمیٹی جائزہ لے گی کہ آف اسپنر کیساتھ کام کرنے کیلیے ثقلین مشاق کی مزید کتنے عرصے تک خدمات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب ثقلین مشتاق جمعے کی صبح انگلینڈ واپس روانہ ہو جائینگے، انھوں نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوبرو میں سعید کے غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا، وہ انگلینڈ کی میری اکیڈمی میں بھی بہتری کی کوشش جاری رکھیںگے، ثقلین نے کہا کہ میری واپسی کی وجہ چند دیگر مصروفیات ہیں، اسے کسی اور معاملے سے جوڑنا درست نہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں