ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 877 ہوگئی ڈبلیو ایچ او

ایبولا وائرس کی بیماری کے مریضوں کی تعداد تقریباً15 ہزار ہوگئی ہے جبکہ 4ہزار877 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، ڈبلیو ایچ او

جنیوا میں ایبولا کے بارے میں کانفرنس میں وائرس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر پر غور جاری۔ فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس کی بیماری کے مریضوں کی تعداد تقریباً15 ہزار ہوگئی ہے جبکہ اس ایبولا وائرس سے جمعرات تک 4ہزار877 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔


عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایبولا وائرس سے متاثرہ ممالک گینیا' لائبیریا اور سرے لیونے میں وائرس ایبولا سے ہونے و الی بیماری میں مبتلا افراد کی تعداد 15ہزار ہوگئی ہے جبکہ اس بیماری سے اب تک 4 ہزار 877 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دریں اثنا آخری اطلاعات ملنے تک جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کی ایبولا کے بارے کانفرنس میں وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف اقدامات پر غور وخوض جاری ہے۔ یہ کانفرنس بدھ کو شروع ہوئی تھی۔ مزید براں امریکا نے سیرالیون، لائبیریا اورگینی سے امریکا میں داخل ہونے والے مسافروں پرنئی سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔
Load Next Story