کوئٹہ میں ہزار گنجی واقعہ کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

ہزارہ قومی موومنٹ کی کال پر کی جانے والی ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔


ویب ڈیسک October 24, 2014
ہزارہ قومی موومنٹ کی کال پر کی جانے والی ہڑتال کے باعث کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ میں 14ہزار گنجی واقعہ کے خلاف شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث شہر بھر میں کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ روز بم دھماکوں اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ہزار گنجی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ہزارہ قومی موومنٹ کے 8 افراد کی ہلاکت کے خلاف شہر بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس کے بعد کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں