کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک October 24, 2014
گزشتہ روزکوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مفتی محمود کانفرنس میں خطاب کے بعد واپس جارہے تھے، فوٹو: آن لائن

SWAT: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے سٹی پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گرد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزکوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مفتی محمود کانفرنس میں خطاب کے بعد واپس جارہے تھے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔