سوات اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن میں 10 کلومیٹر زیر زمین گہرائی میں تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک October 24, 2014
سوات، شانگلہ، بٹ خیلہ اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے فوٹو: فائل

ABBOTABAD: مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

سوات، شانگلہ، بٹ خیلہ اور لوئر دیر سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،جس کےباعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن میں 10 کلومیٹر زیر زمین گہرائی میں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔