ملک کو پولیو سے پاک کرنا حکومت کا عزم ہے وزیراعظم

وزیراعظم آفس انسداد پولیو کے اقدامات کی نگرانی اور پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہے، نواز شریف


ویب ڈیسک October 24, 2014
موذی مرض سے نجات کے لئے ملک میں پولیو ایمرجنسی قائم کی گئی ہے، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے جس کے لئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیو سے متاثرہ بچوں اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور متاثرین خاندانوں سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے حکمت عملی بنائی گئی ہے جبکہ وزیراعظم آفس انسداد پولیو کے اقدامات کی نگرانی اور پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہے۔


وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ موذی مرض سے نجات کے لئے ملک میں پولیو ایمرجنسی قائم کی گئی ہے جبکہ پولیو کے خاتمے کے لئے جاری اقدامات کاجائزہ لینے کے لئے ماہانہ بنیاد پر وزیراعظم فوکس گروپ کا اجلاس ہوتا ہے جس میں موذی مرض کے مکمل خاتمے کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں