فرقہ وارانہ آگ کو ہوا دینے والے عوام دشمن ہیںمحمد شریف

اسی درس کی بدولت متحدہ نے فرقہ وارانہ آگ کو ہوا دینے والے عوام اور ملک دشمن عناصرکی ہر سازش کا خاتمہ کیا ہے.


Press Release September 29, 2012
اسی درس کی بدولت متحدہ نے فرقہ وارانہ آگ کو ہوا دینے والے عوام اور ملک دشمن عناصرکی ہر سازش کا خاتمہ کیا ہے

متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف و اراکین زونل کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ اپنے کارکنان کو ملک میں مذہبی رواداری اور امن وامان کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کا درس دیا ہے۔

اسی درس کی بدولت متحدہ نے فرقہ وارانہ آگ کو ہوا دینے والے عوام اور ملک دشمن عناصرکی ہر سازش کا خاتمہ کیا ہے، انھوںنے کہاکہ ملک پر قابض 2 فیصد مراعات یافتہ طبقہ 98 فیصد عوام کے رہبر و رہنما الطاف حسین اور ان کی تحریک سے خوفزدہ ہیں۔

کیونکہ انھوں نے اپنے اقتدار کے خاطر لڑاو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل کر کے ہمیشہ غریب و متوسط طبقہ کے عوام کو نت نئی سازشوں کے ذریعے لڑایا، لیکن اب غریبوں کو اپنے حقوق کی جنگ خود لڑنا ہو گی اور اپنے شعور کو بیدار کرکے اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ کون سی جماعت عوام کے حقوق کیلیے جدوجہد کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں