جماعت اسلامی بنگلا دیش کے سابق امیرغلام اعظم دوران قید انتقال کرگئے

ٹریبونل نے غلام اعظم کو 1971 کے واقعات کے دوران نسل کشی اور دیگر جرائم کا مرتکب قرار دے کر 90 برس کی سزا سنائی تھی


ویب ڈیسک October 24, 2014
غلام اعظم کافی عرصے سے علیل اور دوران قید دارالحکومت ڈھاکا کے ایک سرکاری اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جماعت اسلامی بنگلا دیش کے سابق امیر غلام اعظم دوران قید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غلام اعظم کافی عرصے سے علیل اور دوران قید دارالحکومت ڈھاکا کے ایک سرکاری اسپتال میں زیرعلاج تھے، گزشتہ رات ان کی طبیعت خراب ہوئی وہ جانبر نہ ہوسکے اور 91 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بنگلا دیش کی حکومت کی جانب سے ایک ٹریبونل نے غلام اعظم کو 1971 کے واقعات کے دوران نسل کشی اور دیگر جرائم کا مرتکب قرار دے کر 90 برس کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔