گووندا نے سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا

سلمان خان میرے پاس جس فلم کا اسکرپٹ لے کر آئے وہ مجھے پسند نہیں آیا اس لئے انکار کردیا، گووندا


ویب ڈیسک October 24, 2014
سلمان خان اور گوندا اس سے قبل فلم پارٹنر میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ میں سلمان خان گاڈ فادر کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں اور جو اداکار ان کے ساتھ کام کرلے تو اس کے لئے فلم نگری کے دروازے کھل جاتے ہیں لیکن گووندا ہیں کہ انہوں نے سلو میاں کے ساتھ کام کرنے سے ہی انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان مراٹھی سپر ہٹ فلم ''سکشاناچیا آئیچا گو'' کا ہندی ری میک بنانا چاہتے تھے جس میں انہوں نے اپنے ساتھ گووندا کو کام کرنے کی پیشکش کی، اس سلسلے میں وہ خود گووندا کے پاس گئے اور انہیں فلم کا اسکرپٹ پیش کیا جسے دیکھ کر انہوں نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کردی، سلو میاں نے گووندا کو فلم میں کردار ادا کرنے کے لئے اسکرپٹ میں تبدیلی کی بھی آفر کرڈالی لیکن گووندا تھے کہ ٹس سے مس نہ ہوئے اور اپنا انکار اقرار میں نہ بدلا۔

گووندا نے فلم میں کام کرنے سے انکار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں اوران کے پاس فلم کا اسکرپٹ لے کر آئے بھی تھے لیکن وہ انہیں پسند نہیں آیا کیونکہ وہ کم از کم سلمان خان کے ساتھ اس قسم کے کردار نبھانا نہیں چاہتے جو انہیں پیش کیا جارہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔