عدالت نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم قاری ہاشم کوبری کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت میں ملزم قاری ہاشم نے بریت کی درخواست دی تھی جس پرعدالت نے اسے بری کرنے کا حکم صادر فرمادیا


ویب ڈیسک October 24, 2014
امریکی صحافی کو 2002 میں اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

انسداد دہشت گردی حیدرآباد کی عدالت نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے ملزم قاری ہاشم علی کو مقدمے سے بری کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی صحافی کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس نے ملزم قاری ہاشم علی کو قتل کے منصوبے میں ساتھ دینے پر گرفتار کیا تھا تاہم عدالت نے ملزم کی جانب سے بریت کی درخواست پر سماعت کے بعد اسے بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت پہلے ہی امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم شیخ عمر کو سزائے موت اور اس کے 3 ساتھیوں شیخ عادل، فہد نسیم اور سلمان ثاقب کوعمر قید کی سزا سنا چکی ہے۔


واضح رہے کہ امریکی صحافی وال اسٹریٹ جنرل کے لئے کام کرتے تھے جنہیں 2002 میں کراچی سے اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔