حیدرآبادمزاحمت پرمسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

لوٹ مارکے دوران مزاحمت پرمسلح افرادنے فائرنگ کرکے 35سالہ شخص کوقتل کر دیا۔


Numainda Express September 29, 2012
لوٹ مارکے دوران مزاحمت پرمسلح افرادنے فائرنگ کرکے 35سالہ شخص کوقتل کر دیا۔ فوٹو فائل

لوٹ مارکے دوران مزاحمت پرمسلح افرادنے فائرنگ کرکے 35سالہ شخص کوقتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جی او آر کالونی میں نیشنل پروگرام برائے امپروومنٹ آف واٹر کے اسسٹنٹ 35سالہ غلام قادر جتوئی سے 2مسلح افراد نے لوٹ مار کی کوشش کی اورمزاحمت پرفائرنگ کرکے غلام قادر کو شدید زخمی کردیااورفرارہوگئے۔

پولیس نے زخمی کوبروقت سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری سول اسپتال پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق زخمی غلام قادر جتوئی ڈپٹی کمشنرہاوس میں قیام پذیر نیشنل پروگرام برائے امپرومنٹ آف واٹرکے ڈائریکٹرعلی ممتازسے ملاقات کیلیے جا رہا تھا کہ ڈکیتی کی واردات میں مسلح افرادکی گولیاں کا نشانہ بن گیا، متوفی نصرپور جتوئی محلہ کا رہائشی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں