سعوی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی کا سر قلم

پاکستانی شہری بوٹھا مشتاق منشیات سے بھرے کیپسول پیٹ میں رکھ کر اسمگل کرنے کے جرم میں ملوث پایا گیا، سعودی وزارت داخلہ


AFP October 24, 2014
سعودی عرب میں رواں سال اب تک 3 پاکستانیوں سمیت 59 مجرمان کے سر قلم کئے جاچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں پاکستانی کا سر قلم کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی شہری بوٹھا مشتاق منشیات سے بھرے کیپسول پیٹ میں رکھ کر اسمگل کرنے کے جرم میں ملوث پایا گیا جس کے باعث اس کا سعودی قوانین کے مطابق سر قلم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اسلامی قوانین کے تحت منشیات اسمگل کرنے، زیادتی، چوری اور قتل کرنے جیسے جرائم کی سزا موت ہے اور رواں سال اب تک 3 پاکستانیوں سمیت 59 مجرمان کے سر قلم کئے جاچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں