امریکا میں طالب علم نے اسکول میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو زخمی کردیا

طالب علم نے پکڑے جانے کے ڈر سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، مقامی میڈیا


ویب ڈیسک October 25, 2014
طالب علم نے میریز ویل کے ہائی اسکول کے کیفے ٹیریا میں پہنچ کر فائرنگ شروع کردی، مقامی پولیس فوٹو: ایکسپریس نیوز

امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے میریز ویل کے ہائی اسکول میں طالب علم کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق طالب علم نے میریز ویل کے ہائی اسکول کے کیفے ٹیریا میں پہنچ کر فائرنگ شروع کردی جس کے نیتجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد اسکول بند کردیا گیا اور پولیس نے اسکول میں داخل ہوکر حملہ آور کی تلاش شروع کردی تاہم طالب علم نے پکڑے جانے کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات کا تعین کیا جاسکتا ہے تاہم ابھی اس موقع پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا جبکہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔