پاکستانی موسیقی کو ترقی دینے کی ضرورت ہے شازیہ خشک

قومی موسیقی کے ساتھ علاقائی موسیقی کی ترویج اور ترقی کے لیے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، شازیہ خشک


Cultural Reporter October 25, 2014
تعلیم عام کرنے کیساتھ موسیقی کے تربیتی اداروں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے، شازیہ خشک۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ شازیہ خشک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں پاکستانی موسیقی نے اس کی شہرت اور مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔

قومی موسیقی کے ساتھ علاقائی موسیقی کی ترویج اور ترقی کے لیے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے حکومت سندھ نے اس کے لیے کام تو شروع کیا ہے لیکن اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،علاقائی گیتوں میں صوفیانہ کلام سننے والوں کو بہت متاثر کرتا ہے صوبہ سندھ جو صوفیاء کی سرزمین ہے ان کے کلام میں امن ،پیار اور محبت کا پیغام ہمیں ایک دوسرے کے قریب لانے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔

انھوں نے ملک میں تعلیم عام کرنے کے لیے بھر پور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے' ایک تعلیم یافتہ قوم ہی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، شہروں کے ساتھ دہہی علاقوں میں تعیلم کا عام کرنے کے لیے کوششیں کرنی چاہیئں۔ انھوں نے کہا موسیقی کی تربیت کے لیے بھی اداروں کا قیام ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں