پی ٹی سی ایل میں رضاکارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کرانیکا فیصلہ
کسی ملازم پر جبر نہیں ہوگا کہ وہ اس اسکیم کو لازمی لے، ذرائع پی ٹی سی ایل
پاکستان ٹیلی کمیونیکینشن کمپنی نے محکمے میں ایک مرتبہ پھر رضاکارانہ علیحدگی (VSS) متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی سی ایل ملازمین کو رضاکارانہ اسکیم کے تحت پرکشش پیکیج کی پیشکش کی جائے گی، اس سے قبل محکمے میں 2007 میں رضاکارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کرائی گئی تھی جس سے ملازمین نے بھرپور استفادہ حاصل کیا تھا اور محکمے کے تقریبا 32 ہزار ملازمین نے VSS لیا تھا، دوسری مرتبہ 2012 میں یہ اسکیم متعارف کرائی تھی جس سے تقریبا 6500 ملازمین نے استفادہ حاصل کیا تھا، اس وقت محکمے میں ملازمین کی تعداد تقریبا 24 ہزار کے قریب ہے۔
پی ٹی سی ایل کی نجکاری 2005 میں کی گئی تھی اور متحدہ عرب امارات کی مواصلات کی بڑی کمپنی ایتصلات نے پی ٹی سی ایل کے شیئرز خریدے تھی اور کمپنی کا انتظام سنبھال لیا تھا اور محکمے کو جدید خطوط پر استوار کیا تھا اور صارفین کیلئے متعدد جدید سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جو تاحال جاری ہے، پی ٹی سی ایل کی انتظامیہ محکمے کو مزید منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے کوشاں ہے اس مقصد کیلیے انتظامیہ محکمے پر سے ملازمین کی بھاری تنخواہوں کا بوجھ کم کرنا چاہتی ہے، انتظامیہ کے خیال میں کام کی استعداد کے لحاظ سے ملازمین کی تعداد اس وقت بھی زیادہ ہے۔
انتظامیہ ملازمین کے بہتر مستقبل کا بھی خیال رکھنا چاہتی ہے اس مقصد کیلیے محکمے میں رضاکارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کسی ملازم پر جبر نہیں ہوگا کہ وہ اس اسکیم کو لازمی لے، پی ٹی سی ایل کے ذرائع کے مطابق VSS کے حوالے سے ملازمین کو معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ملازمین ہاٹ لائن پر VSS کے پیکیج کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ذرائع کے مطابق VSS اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں متعارف کرادی جائے گی۔